19 فروری، 2016، 11:51 AM

فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت اور چین میں ہوتی ہیں

فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت اور چین میں ہوتی ہیں

فضائی آلودگی کا مسئلہ دنیا کا بڑا اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے اور اسی حوالے سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت اور چین میں ہوتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فضائی آلودگی کا مسئلہ دنیا کا بڑا اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے اور اسی حوالے سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت اور چین میں ہوتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نہ صرف ہمارے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب کررہی ہے بلکہ ہماری صحت اور زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صرف فضائی آلودگی سے 55 لاکھ افراد کے موت کے منہ میں جانے کا خدشہ ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والی زیادہ تر اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تحقیق میں چین اور بھارت کو سرفہرست رکھا گیا ہے جس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث چین اور بھارت میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ چین میں فضائی آلودگی خوفناک حد تک بڑھنے سے کم ازکم 4 ہزار افراد روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ہرسال چین میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 16 لاکھ افراد قلب، پھیپھڑوں اور فالج کے دوروں سے ہلاک ہورہے ہیں۔

News ID 1861938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha